اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سابق گورنر ڈاکٹر شمشاد اختر کراچی میں انتقال کر گئیں۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شمشاد اختر کا انتقال حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث ہوا۔ وہ اس وقت اسٹاک ایکسچینج اور ایس ایس جی سی کی چیئرپرسن کے فرائض انجام دے رہی تھیں اور جمعہ کے روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی تھیں۔
مرحومہ کی نمازِ جنازہ کل بروز اتوار بعد از نمازِ ظہر ادا کی جائے گی۔
ڈاکٹر شمشاد اختر کا شمار ملک کی ممتاز ماہرینِ معاشیات میں ہوتا تھا، انہوں نے اسٹیٹ بینک سمیت مختلف قومی و بین الاقوامی اداروں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔