رکن قومی اسمبلی کو فیفا میں اہم عہدہ مل گیا

پاکستان کے رکن قومی اسمبلی کو فیفا میں اہم عہدہ مل گیا فائل فوٹو پاکستان کے رکن قومی اسمبلی کو فیفا میں اہم عہدہ مل گیا

رکن  قومی اسمبلی سیدہ آمنہ بتول کو فیفا میں اہم عہدہ مل گیا۔

وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ممبر قومی اسمبلی سیدہ آمنہ بتول کی فیفا کی معزز ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی میں تقرری کی گئی ہے جو پاکستان کے لیے سفارتی اور کھیلوں کے میدان میں ایک اہم پیشرفت ہے، سیدہ آمنہ بتول اس وقت تک فیفا کی مختلف کمیٹیوں میں پاکستان کی واحد نمائندہ ہیں۔


 وزیرِ اعظم شہبازشریف نے حال ہی میں ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے صدر اور فیفا کے سینئر نائب صدر شیخ سلمان بن ابراہیم آل خلیفہ سے ملاقات کی تھی،ملاقات میں پاکستان کی جانب سے ایک خودمختار اور شفاف فٹبال فیڈریشن، ملک گیر فٹ بال کی ترقی اور بین الاقوامی فٹ بال ایونٹس کی میزبانی کے عزم کی توثیق کی گئی۔

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے بھی پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بڑھتے ہوئے عزم کو سراہا تھا۔
فیفا میں آمنہ بتول کا کردار ادارہ جاتی اصلاحات کے نظام کو مضبوط بنانےاورمؤثر عمل درآمد یقینی بنانے پر مرکوز رہے گا۔

install suchtv android app on google app store