آرمی پبلک سکول پشاور پر حملے کی آج گیارہویں برسی منائی جا رہی ہے۔ اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پاکستان کا عزم قطعی ہے اور دہشت گردوں یا ان کی حمایت، مالی معاونت، پناہ دینے یا جواز فراہم کرنے والوں کیلئے کوئی نرم گوشہ نہیں ہو سکتا۔
صدر نے کہا کہ اے پی ایس کے طلبا اور عملے کی قربانی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری قوم کی جانب سے ادا کی گئی بھاری قیمت کی یاد دہانی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم اے پی ایس کے خاندانوں کے اس صدمے کوصبرسے برداشت کرنے کے جذبے کو ہمیشہ عزت دے گی جنہوں نے پاکستان کیلئے اپنے غم کو طاقت میں بدل دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ان دشمنانہ سرگرمیوں کو بے نقاب کرتا رہے گا اور پورے عزم کے ساتھ عوام کا دفاع کرے گا۔