غزہ امن معاہدہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کی راہ ہموار کرے گا:شہباز شریف

غزہ امن معاہدہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کی راہ ہموار کرے گا:شہباز شریف فائل فوٹو غزہ امن معاہدہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کی راہ ہموار کرے گا:شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کے معاہدے کو تاریخی موقع قرار دیا۔  شہباز شریف نے کہا کہ معاہدہ مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کی راہ ہموار کرے گا۔ وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی عالمی امن کے لیے قیادت اور عزم کو سراہا۔  وزیراعظم نے کہا قطر، مصر اور ترکی کی قیادت نے امن معاہدے کے لیے قابلِ تحسین کردار ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے فلسطینی عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ شہباز  شریف نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام نے ناقابلِ بیان مظالم سہے، ایسا ظلم دوبارہ نہیں ہونا چاہیے۔وزیراعظم نے مسجد اقصیٰ میں حالیہ اشتعال انگیزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ قابض قوتوں اور غیر قانونی آبادکاروں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ عالمی برادری صدر ٹرمپ کی امن کی کوششوں کو سبوتاژ ہونے سے بچائے، پاکستان برادر ممالک کے ساتھ مل کر فلسطینی عوام کے امن و وقار کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

install suchtv android app on google app store