وزیراعظم کی سعودی ولی عہد اورعالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

وزیراعظم فائل فوٹو وزیراعظم

قطر میں عرب اسلامی ممالک کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم کی ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان، سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم کی فلسطین کے صدر محمود عباس ، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، تاجکستان اور مصر کے صدور سے بھی ملاقاتیں ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی رہنماؤں سے پرتپاک انداز میں ملاقات کی۔

وزیراعظم شہباز شریف فلسطین کے صدر محمود عباس سے باہمی احترام کے طور پر بغل گیر ہوئے۔ واضح رہے کہ ہنگامی سربراہی اجلاس اسرائیل کے قطر پر حملے کی مذمت اور خطے پر اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کے لئے طلب کیا گیا ہے۔اجلاس میں 50 سے زائد رکن ممالک کے سربراہان شریک ہیں۔

install suchtv android app on google app store