پی ٹی آئی کے 28 مزید ایم این ایز قائمہ کمیٹی سے مستعفی

تحریک انصاف کے مزید 28 ارکان اسمبلی نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پی ٹی آئی کے ارکان نے اپنے استعفے اسپیکر آفس میں جمع کرا دیے ہیں، جبکہ پارٹی کے 6 اراکین نے قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے بھی مستعفی ہو گئے ہیں۔

چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے والوں میں جنید اکبر، عامر ڈوگر، ثنا اللہ مستی خیل، ڈاکٹر ضیا الدین، جاوید اقبال اور حاجی امتیاز احمد شامل ہیں۔

مزید 28 اراکین اسمبلی کے استعفیٰ کے بعد، پی ٹی آئی کے وہ ارکان جنہوں نے قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دیا، اب کل تعداد 47 تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے گزشتہ دنوں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی ممبران اسمبلی کو ہدایت کی تھی کہ قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوجائیں۔

install suchtv android app on google app store