ملک کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
پشاور،خیبراورمہمند میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، اس کے علاوہ اسلام آباد، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کی شدت5.4ریکارڈ کی گئی،مرکز افغانستان میں 12کلومیٹر گہرائی میں تھا۔افغانستان میں بھی 5.5شدت کا زلزلہ آیا۔
یاد رہے گزشتہ شب بھی رات 12 بج کر 17 منٹ پر زلزلہ آیا تھا،جس کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی،مرکز افغانستان جبکہ گہرائی 15 کلومیٹر تھی،زلزلے کے جھٹکے افغانستان، بھارت اور تاجکستان میں بھی محسوس کیے گئے۔