خیبرپختونخوا کےعلاقے سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کر تے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے،زلزکہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1ریکارڈ کی گئی ۔
زلزلے کی زیر زمین گہرائی 210کلو میٹر تھی،زلزلہ کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔