نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت آج ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد ملک میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی کو یقینی بنانا اور قیمتوں کا جائزہ لینا تھا۔
اجلاس میں کمیٹی نے موجودہ مارکیٹ میں دستیابی، ذخائر کی صورتحال اور حالیہ قیمتوں کے رجحانات کا جائزہ لیا،نائب وزیراعظم نے زور دیا کہ حکومت قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے اور اشیائے ضروریہ کی مناسب فراہمی برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے،انہوں نے زور دیا کہ حکومت عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی ایس اے پی ایم, سیکرٹریز وزارتِ فوڈ سیکیورٹی، تجارت، صنعت و پیداوار شریک ہوئے۔اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر، اور متعلقہ وفاقی و صوبائی محکموں کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔