اسحاق ڈار کا الجزائری ہم منصب سے رابطہ، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

اسحاق ڈار کا الجزائری ہم منصب سے رابطہ، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق فائل فوٹو اسحاق ڈار کا الجزائری ہم منصب سے رابطہ، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا الجزائری ہم منصب احمد عطاف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور الجزائر کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں ممالک نے اقوامِ متحدہ سمیت عالمی فورمز پر تعاون بڑھانے کا عزم کیا، اسحاق ڈار اور احمد عطاف نے دوطرفہ روابط کے مثبت رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا۔

install suchtv android app on google app store