رانا ثنااللہ کو سینیٹر بنانے کیلئے ٹکٹ جاری

رانا ثنااللہ فائل فوٹو رانا ثنااللہ

مسلم لیگ (ن) نے وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثنا اللہ کو پنجاب اسمبلی سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ٹکٹ جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے پنجاب اسمبلی سے جنرل نشست پر الیکشن کا شیڈول کا اعلان 2 روز قبل کیا گیا تھا۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کو پنجاب اسمبلی سے سینیٹ کی جنرل نشست پر الیکشن کے لیے ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی نشست پر الیکشن 9 ستمبر کو ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 19 سے 20 اگست تک جمع کرائے جاسکتے ہیں جب کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 23 اگست کو ہوگی۔

اسی طرح، ٹربیونلز اپیلوں پر فیصلہ 28 اگست تک سنائیں گی اور کاغذات نامزدگی 30 اگست تک واپس لیے جا سکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store