پاکستان کے اٹھہتر ویں جشنِ آزادی کے موقع پر لاہور میں واقع مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی ایک شاندار اور باوقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں مختلف عسکری دستوں نے حصہ لیا اور تقریب میں شامل افراد نے قومی جذبے اور حب الوطنی کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
یہ تقریب ملک کی آزادی اور عظیم شاعر و فلسفی علامہ اقبال کی خدمات کے اعزاز میں منعقد کی گئی۔
جس نے حاضرین کو وطن سے محبت اور یکجہتی کے جذبے سے سرشار کر دیا۔
پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے عزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لئے۔
پاک رینجرز اور فوج کے چاک و چوبند دستے نے مزار اقبال پر سلامی دی
گارڈ تبدیلی کے موقع پر شہریوں اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی،
تقریب میں پاکستانی افواج کی جانب سے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔
تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کے لے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں صوبائی وزرا بھی شریک ہوئے۔