سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن پراپرٹی نیلامی کیس کی سماعت کیلئے بینچ تبدیل کردیا گیا

سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن پراپرٹی نیلامی کیس کی سماعت کیلئے بینچ تبدیل کردیا گیا فائل فوٹو سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن پراپرٹی نیلامی کیس کی سماعت کیلئے بینچ تبدیل کردیا گیا

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کل سماعت کرے گا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس شفیع صدیقی بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

گزشتہ سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے کی تھی۔دوسری جانب سپریم کورٹ کل معمول کے مطابق کھلی رہے گی۔

اعلامیہ کے مطابق عدالت بدھ کو مکمل طور پر فعال اور آپریشنل رہے گی،ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے 13 اگست کومقامی تعطیل کا اعلان کررکھا ہے۔

سپریم کورٹ بطور آئینی ادارہ اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی،عدالتی اور انتظامی امور بلا تعطل انجام دیے جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store