پاکستان نے فیلڈ مارشل سے منسوب بیانات پر بھارتی وزارت خارجہ کے موقف کو مسترد کر دیا

پاکستان نے فیلڈ مارشل سےمنسوب باتوں پر بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ یہ بیان ایک بار پھرحقائق کو توڑمروڑ کرپیش کرنےکی دیرینہ بھارتی عادت کا مظہر ہے،بھارت کی جانب سےہمیشہ بیانات کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا جاتا ہے۔

شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت کا مبینہ ایٹمی بلیک میل کا بیانیہ ایک گمراہ کن اور خود ساختہ دعویٰ ہے، پاکستان طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی دینے کی پالیسی کے سخت خلاف ہے۔

پاکستان ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے،جامع کمانڈ اور کنٹرول نظام مکمل سول نگرانی میں کام کرتا ہے، پاکستان نے ہمیشہ ایسے اہم معاملات میں نظم و ضبط اور تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششیں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ہیں،پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف ڈھال ہیں، بھارتی وزارتِ خارجہ کے جھوٹے و غیرذمہ دمہ دارانہ الزامات حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔  

install suchtv android app on google app store