برآمدات پر مبنی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف

نئے مالی سال کے پہلے مہینے ہی پاکستان کی برآمدات دو ارب ستر کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئی جس پر وزیراعظم شہباز شریف کا معاشی ترقی کے سفر پر اظہار اطمینان کیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ برآمدات پر مبنی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت کی معاشی ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

کاروبار دوست ماحول کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے، عالمی کریڈٹ ریٹنگز میں بہتری پاکستان کی معیشت میں استحکام کی عکاس ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ معاشی اشاریے درست سمت میں گامزن ہیں، صرف ایک ماہ میں برآمدات میں 9 فیصد اضافہ انتہائی تسلی بخش ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال میں 17 فیصد کا اضافہ ہوا۔

ترسیلات زر کی مد میں 28 فیصد زیادہ 34 ارب 90 کروڑ ڈالر موصول ہوئے، سٹاک مارکیٹ نے بھی تاریخی کارکردگی دکھائی ہے۔

وزیر اعظم نے جی ڈی پی ، ٹیکس کلیکشن میں اضافے پر بھی اطمینان کا اظہار کیا، کہا فیس لیس کسٹم اسیسیمنٹ سسٹم کے نفاذ سے پورٹ آپریشنز میں مزید بہتری لارہے ہیں۔

بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے بھی مزید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

اسے قبل وزیر اعظم بڑھتی ہوئی آبادی مسائل پر اجلاس کی صدارت کی، اس موقع کہنا تھا کہ نوجوان ہمارے ملک کا انتہائی اہم اور قیمتی اثاثہ ہیں۔

نوجوانوں اور خواتین کو ملکی معیشت کی ترقی کے لیے کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔

وزیر اعظم نے اجلاس میں بڑھتی آبادی کے مسئلے پر قومی سطح کی پالیسی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور صوبوں کے ساتھ ملکر موثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔

install suchtv android app on google app store