آدھی سے زائد بیوروکریسی پرتگال میں جائیدادیں و شہریت کی خواہاں ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ ملک کی آدھی سے زائد بیوروکریسی نے پرتگال میں جائیدادیں خرید لی ہیں اور اب وہاں کی شہریت کے حصول کی کوششوں میں مصروف ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ سب بااثر اور معروف بیوروکریٹس ہیں جو پرتگال میں جائیدادیں حاصل کر چکے ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اربوں روپے ہڑپ کرنے والے یہ افراد ریٹائرمنٹ کے بعد پُرآسائش زندگی گزار رہے ہیں۔

۔جبکہ بزدار کے قریبی بیوروکریٹ نے صرف بیٹیوں کی شادیوں میں سلامی کی مد میں 4 ارب روپے اکٹھے کیے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیاستدان تو ان کا بچا کھچا کھاتے اور چولیں مارتے ہیں، سیاستدانوں کا نہ پلاٹ نہ غیرملکی شہریت کیونکہ الیکشن لڑنا ہوتا ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاک سرزمین کو یہ بیوروکریسی ناپاک کر رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store