بحریہ ٹاون مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں بحریہ ٹاون کے دس ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے بحریہ ٹاون مبینہ منی لانڈرنگ کیس پر تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی، ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون ٹیم کی سربراہی کر رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اینٹی منی لانڈرنگ ونگ کیس کی انکوائری کر رہا ہے ، گرفتار ملزمان میں کرنل ریٹائرڈ خلیل احمد اوربریگیڈئر ریٹائرڈ ظفر بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس کا حجم کھربوں روپے پر مشتمل ہے ، اینٹی منی لانڈرنگ ٹیم نے بحریہ ٹائون کے ہیڈ آفس سے تمام ریکارڈ حاصل کر لیا ہے، ملزمان کیخلاف تین مختلف مقدمات درج کرکے ایف آئی آر کو سیل کر دیا گیا ہے ، مزید بڑی گرفتاریاں متوقع ہیں۔