نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ میں انسانی بحران پر تشویش کا اظہار کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے فلسطین کی بھرپور حمایت کااظہار کرتے ہوئےانسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی پر زور دیا۔
