مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کاآپریشن، وزیراعظم ، صدر مملکت اور وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی گئی۔ دوران آپریشن شہید ہونے والے میجر اور سپاہی کی بلندی درجات کے لئے دعا اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا میجر زیاد شہید اور سپاہی ناظم شہید اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے رہے۔
پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں۔
ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں، صدر مملکت آصف علی زرداری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی، وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے بھی کامیاب آپریشن کی ستائش کی اور شہدا کو سلام پیش کیا۔
کہا قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔