آئی ایس پی آر کا جشنِ آزادی کی مناسبت سے نیا اور پر کشش نغمہ جاری

آئی ایس پی آر نے جشنِ آزادی کی مناسبت سے براہوی زبان میں ایک نیا اور پرکشش ملی نغمہ جاری کر دیا ہے فائل فوٹو آئی ایس پی آر نے جشنِ آزادی کی مناسبت سے براہوی زبان میں ایک نیا اور پرکشش ملی نغمہ جاری کر دیا ہے

آئی ایس پی آر نے جشنِ آزادی کی مناسبت سے براہوی زبان میں ایک نیا اور پرکشش ملی نغمہ جاری کر دیا ہے۔

اس خصوصی ملی نغمے کو معروف گلوکار اختر چنال نے اپنے مخصوص اور مسحور کن انداز میں گا کر اسے انتہائی دلکش بنا دیا ہے۔ نغمے کے بول اور موسیقی براہوی ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں، جس نے سننے والوں پر سحر انگیز سماں طاری کر دیا ہے۔

یہ تخلیق پاکستان کے ساتھ بلوچ عوام کی والہانہ وابستگی کی گواہ ہے۔

نغمے کے ذریعے بلوچ عوام کی پاکستان سے سچی محبت اور گہرے تعلق کو انتہائی خوبصورت انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔ یہ کاوش یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پر ملکی محبت، باہمی اتحاد اور پوری قوم کے یکجہتی کے جذبوں کی بہترین ترجمانی کرتی ہے، جسے عوامی حلقوں میں بے حد سراہا جا رہا ہے۔ 

آئی ایس پی آر کی جانب سے نغمہ جاری کرنا علاقائی زبانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے اور پاکستان کے مختلف خطوں کی ثقافتی شناخت کو قومی جذبے سے ہم آہنگ کرنے کی ایک عمدہ مثال ہے۔

ایسے اقدامات نہ صرف حب الوطنی کو فروغ دیتے ہیں بلکہ قومی یکجہتی کے پیغام کو مقامی زبانوں کے ذریعے ہر خاص و عام تک پہنچانے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store