بلوچستان میں بم دھماکے اور سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 18 دہشتگرد ہلاک

سوراب میں بم دھماکے اور سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 18 دہشت گرد ہلاک ہوگئے فائل فوٹو سوراب میں بم دھماکے اور سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 18 دہشت گرد ہلاک ہوگئے

بلوچستان کے علاقے سوراب میں بم دھماکے اور سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 18 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے سوراب میں بارودی مواد سے بھری گاڑی تیار کرنے کے دوران دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 8 دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کےذخیرہ کیےگئے دیگربارودی مواد کے دھماکوں سے قریبی علاقے میں موجود 3 شہری بھی شہید ہوئے۔

واقعےکے فوری بعد سکیورٹی فورسز اوربلوچستان پولیس جائے وقوعہ پرپہنچی، فورسزاورپولیس نے دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کی تلاش کے لیے مشترکہ کلیئرنس آپریشن شروع کیا، آپریشن میں فورسز نے فرار ہونے والے دہشت گردوں کی نقل وحرکت کا سراغ لگایا، سکیورٹی فورسز نے مؤثرکارروائی کرتے ہوئے مزید 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سکیورٹی فورسز کے 2 بہادر جوان بھی زخمی ہوئے۔

صدر، وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ نےکامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store