نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار آج چین کا 3 روزہ دورہ کریں گے

نائب وزیر اعظم و زیر خارجہ اسحاق ڈار آج چین کا تین روزہ دورہ کریں گے۔ اسحاق ڈارشنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کر یں گے۔ چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز پندرہ جولائی سے ہو گا۔

اسحاق ڈار خطے کی صورتحال اور معاشی تعاون کو بڑھانے سے متعلق امورپر زور دیں گے، اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ بھی شریک ہوں گے۔

چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس، خطے میں معاشی ترقی کی منصوبہ بندی، امن و استحکام کے لیے روابطہ بڑھانے پر غور ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا اجلاس 15 جولائی کو چین کے شہر تیانجن میں منعقد ہوگا۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ کی دعوت پر کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے اور دیگر ملکوں کے وزرائے خارجہ کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل میں چین، بیلاروس، بھارت، ایران، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان شرکت کریں گے۔

وزرائے خارجہ کونسل شنگھائی تعاون تنظیم کا تیسرا بڑا فارمیٹ ہے، کونسل عالمی تعلقات، خارجہ اور سلامتی پالیسیز کے امور پر غور کرتا ہے۔

دوسری جانب اسحاق ڈار سے کا ازبکستان کے ہم منصب نے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں پاکستان افغانستان ازبکستان ریلوے پروجیکٹ فریم ورک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے ایس سی او اجلاس کے موقع پر ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔

install suchtv android app on google app store