اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

  • اپ ڈیٹ:
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور آذربائیجان وزیر خارجہ جیہون بیراموف کی اہم ملاقات۔ فائل فوٹو نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور آذربائیجان وزیر خارجہ جیہون بیراموف کی اہم ملاقات۔

اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ملاقات کی، دوطرفہ تعاون پر گفتگو،ملاقات میں توانائی، تجارت، تعلیم، اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

آذربائیجان میں جاری اقتصادی تعاون تنظیم ،ای سی او، کے سترہویں سربراہ اجلاس کی سائیڈ لائن پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی اہم سفارتی سرگرمیاں جاری رہیں۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان کو اجلاس کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد پیش کی اور ای سی او میں آذربائیجان کے فعال کردار کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ملاقات میں توانائی، تجارت، تعلیم، اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store