وزیراعظم سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات، وزیراعظم کا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک جذبات کا اظہارکیا۔ وزیراعظم نے چوبیس جون کو ولی عہد محمد بن سلمان سے ہونے والی گفتگو کا حوالہ دیا۔

وزیراعظم نے سعودی عرب کے امن اقدامات اور پاک بھارت مفاہمتی کردار کو سراہا۔

پاکستان نے جولائی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی، وزیراعظم نے سعودی تعاون سے اقوام متحدہ کی صدارت کا دور کامیابی سے گزارنے کے عزم کا اظہار کیا۔

سعودی سفیر نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا وزیراعظم اور سعودی سفیر کی ملاقات میں باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران اہم علاقائی و عالمی امور پر گفتگو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store