افغان رجیم دہشتگردوں کو روکنے میں بالکل ناکام رہی ہے دہشتگرد کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ بالکل واضح ہے: وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف فائل فوٹو وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ بالکل واضح ہے۔ ان کا کہنا تھا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے 90 ہزار افراد شہید ہو چکے ہیں، کل مستونگ میں سیشن جج کو قتل کر دیا گیا، بلوچستان کے لوگوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا بلوچستان جغرافیائی لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا اور آبادی کے لحاظ سے سب سے چھوٹا صوبہ ہے، بلوچستان کی قیادت نے ہمیشہ ذاتی معاملات بالائے طاق رکھ کر وفاق کی حمایت کی، بلوچستان میں بسنے والوں نے پاکستان کی تخلیق میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے 90 ہزار افراد شہید ہو چکے ہیں، کل مستونگ میں سیشن جج کو شہید کر دیا گیا، بلوچستان کے لوگوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ بالکل واضح ہے جبکہ افغان رجیم دہشتگردوں کو روکنے میں بالکل ناکام رہی ہے، ہمسایہ ملک کو بھی سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا ملک میں دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہو چکا تھا، ایک منظم سازش کے تحت دہشتگردی واپس آئی، دہشت گردی کا مقابلہ ہم سب نے مل کر کرنا ہے، ملک کو ترقی کی دوڑ میں آگے لے جانے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان کی ترقی کے دوڑ میں چاروں صوبوں کی یکساں کاوشیں ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو حالیہ دنوں میں عظیم کامیابیاں ملی ہیں، فیلڈ مارشل اور اسحاق ڈار کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، خطے میں امن کے لیے پاکستان کی سفارتکاری کو دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store