وزیر داخلہ سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات

وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکا تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امید ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں بھی جنگ بندی کرائیں گے، پاکستان امن کیلئے اٹھائے ہر قدم کا خیر مقدم کرتا ہے۔

دوران ملاقات انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کے حوالے سے اشتراک کار پر بھی گفتگو ہوئی۔

علاقائی صورتحال اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کے بعد ایران اسرائیل سیز فائر کے حوالے سے امریکی صدر کا متاثر کن کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

امید ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں بھی جنگ بندی کرائیں گے، قیام امن کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے زبردست اقدامات کو سراہتے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سے کشمیر سمیت دیگر تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے۔

پاکستان امن کیلئے اٹھائے ہر قدم کا خیر مقدم کرتا ہے۔امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا اہم دوست ملک ہے۔

پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران اسرائیل جنگ بندی کرانے پر امریکی صدر کی غیر معمولی قیادت اور مخلصانہ کاوشوں کو سراہا۔

install suchtv android app on google app store