گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی سے ملاقات کی ہے ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے باہمی تعلقات اور تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے اعزاز میں ایک ظہرانہ دیا۔
ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے باہمی تعلقات اور تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نے آپریشن بنیان المرصوص معرکہ حق میں پاکستانی موقف کی حمایت کرنے پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی بلاشبہ افواج پاکستان کی بہت بڑی فتح ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے رفاحی کاموں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیرستان میں رفاحی اقدامات کو سراہا اور خیبرپختونخوا بالخصوص ڈیرہ اسماعیل خان میں صحت اور انسانی ہمدردی کے دیگر شعبہ جات میں متحدہ عرب امارات سے مزید کردار ادا کرنے کی درخواست کی