پاکستان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہر قدم اٹھایا، فیصل کریم کنڈی
فائل فوٹوگورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہر قدم اٹھایا۔ مجبور نہ کیا جائے کہ کشمیر پر آخری اور فیصلہ کن جنگ لڑیں، مسئلہ کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل قراردادوں پر عمل کیاجائے۔
دنیا کی سپر پاورز اسرائیل کے حق میں آجاتی ہیں لیکن کشمیر پر بالکل خاموش ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے اپنے سے بڑے دشمن کو شکست دی، پاکستان نے بھارت کو سفارتی سطح پر سائڈ لائن کردیا۔