آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کے بیج لگانے کی تقریب آج ہوگی۔
چیف آف آرمی سٹاف کو فیلڈ مارشل کے بیج لگانے کی تقریب آج شام 8 بجے ایوان صدر میں ہوگی،تقریب میں صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، سروسز چیفس اور اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔ تقریب میں شرکت کے لیے مہمانوں کو دعوت نامے جاری کر دئیے گئے ہیں۔ خضدارمیں ہونےوالے افسوسناک واقعہ کے باعث فیلڈ مارشل نے گزشتہ روز تقریب مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی۔