پی ٹی آئی کا پنجاب اور اسلام آباد میں دوبارہ احتجاجی مظاہرے کرنے کا اہم فیصلہ

 پنجاب اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید احتجاجی مظاہرے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے فائل فوٹو پنجاب اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید احتجاجی مظاہرے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید احتجاجی مظاہرے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اور اسلام آباد میں مزید احتجاجی مظاہرے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم ان احتجاجی مظاہروں کی قیادت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نہیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی جلد ہی نئے احتجاجی پلان کا اعلان کرے گی۔

تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی کال کے بعد پارٹی کے سینٹرل پنجاب کے صدر حماد اظہر نے احتجاج کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔

جاری شیڈول کے مطابق تحریک انصاف 11 اکتوبر کوملتان اور ساہیوال میں احتجاج کرے گی، 12 اکتوبرکو گجرانوالہ اور سرگودھا میں احتجاج کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ 13 اکتوبر کو ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں احتجاج کیا جائے گا جبکہ 14 اکتوبر کو لاہور اور فیصل آباد میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک پیغام میں حماد اظہر نے کہا کہ پولیٹکل کمیٹی پورے پاکستان کو اسلام آباد میں کال دیں گی، ملک میں عوام کی حاکمیت کی خاطر احتجاج جاری رہے گا۔

install suchtv android app on google app store