چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں کی سکیورٹی بحال کردی گئی ۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے گیلانی ہاؤس رپورٹ کرنا شروع کردیا ۔
خیال رہے کہ ممبران اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی ،سید علی موسیٰ گیلانی اور سید علی قاسم گیلانی سے سکیورٹی واپسی لی گئی تھی ،چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی علی حیدر گیلانی سے بھی سکیورٹی واپسی لی گئی تھی ۔
یادرہے کہ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں کی جانب سے کچھ روز قبل سکیورٹی واپس لینے پر ہائی کورٹ سے رجوع بھی کیا گیا تھا ۔ہائی کورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب ،آر پی او اور سی پی او سے 3 نومبر کو جواب طلب کر رکھا تھا۔