پاکستان ریلویز کاعید الفطر پر خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

ریلوے حکام نے عید الفطر پر 4 اسپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فائل فوٹو ریلوے حکام نے عید الفطر پر 4 اسپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریلوے حکام نے عید الفطر پر 4 اسپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ کے مسافروں کے لیے عید پر چار اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

ریلوے حکام کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق کراچی سے مسافروں کے لیے 2 اسپیشل ٹرین چلائی جائیں گی، 17 بوگیوں پر مشتمل پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے پشاور جائے گی۔

اکانومی کلاس پر مشتمل پہلی عید اسپیشل ٹرین 7 اپریل کو کراچی کینٹ اسٹیشن سے پشاور کے لیے شام کو روانہ ہوگی، جب کہ 18 بوگیوں پر مشتمل دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور جائے گی۔ اس ٹرین میں 2 بزنس کلاس اور 2 لوئر اے سی کلاس ہوں گی۔

چار میں دو اسپیشل ٹرینیں لاہور اور کوئٹہ سے بھی چلائی جائیں گی۔

install suchtv android app on google app store