19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا اسکرین گریب وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی کابینہ سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت عسکری و سیاسی قیادت موجود ہے۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید اور قومی ترانے کے ساتھ کیا گیا۔

اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو 19 رکنی وفاقی کابینہ کے نام سامنے آ گئے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تقرری کے لیے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو جو 19 نام تجویز کیے تھے ان میں محسن نقوی، محمد اورنگزیب، اسحاق ڈار، خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا تنویر، اعظم نذیر تارڑ، عطاء تارڑ، چوہدری سالک حسین، علیم خان، جام کمال، امیر مقام، اویس لغاری، مصدق ملک، شزا فاطمہ، احد چیمہ، خالد مقبول صدیقی، قیصر شیخ اور ریاض پیرزادہ شامل ہیں۔

حلف برداری کے بعد پہلے مرحلے میں وزارت خزانہ، وزارت خارجہ، وزارت توانائی، وزارت منصوبہ بندی اور وزارت داخلہ کے قلم دان سونپے جائیں گے جبکہ وزارت اطلاعات، وزارت نجکاری اور دیگر اہم وزارتوں کے وزراء بھی مقرر کیے جائیں گے۔

وفاقی وزرا کو ابتدائی مرحلے میں اضافی وزارتیں بھی دی جائیں گے، وفاقی کابینہ میں اسحاق ڈار، عطا اللہ تارڑ، خواجہ آصف اور احسن اقبال کو شامل کیا جائے گا، امیر مقام، اوہس لغاری اور جام کمال بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے جبکہ سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، محمد اورنگزیب اور شمشاد اختر کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے، عمرسیف معاون خصوصی ہوسکتے ہیں اور درجہ وزیرمملکت کا ہوگا۔

حکومتی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کو دو اور مسلم لیگ (ق) کو ایک وزارت ملنے کا امکان ہے۔

وفاقی کابینہ میں اسحاق ڈار کو وزارت خارجہ، احسن اقبال کو وزارت منصوبہ بندی، ۔خواجہ آصف کو وزارت دفاع، عطااللہ تارڑ کو وزارت اطلاعات و نشریات، اعظم نذیر تارڑ کو وزارت قانون اور سرادر یوسف کو وزیر مذہبی امور کا قلم دان دیا جائے گا، امیر مقام، اویس لغاری، جام کمال اور احد چیمہ بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے، سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو وزارت داخلہ کا قلم دان سونپے جانے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس آج طلب کرلیا۔ اجلاس شام پانچ بجے ہوگا۔

install suchtv android app on google app store