18 رکنی نگراں وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

18 رکنی وفاقی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا فائل فوٹو 18 رکنی وفاقی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا

نگران وفاقی کابینہ کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، پہلے مرحلے میں نگران کابینہ کے 18 ارکان نے آج حلف اٹھایا، ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی کابینہ کے اراکن سے حلف لیا۔

کابینہ میں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی، وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، وزیر خزانہ شمشاد اختر اور وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید انور علی حیدر شامل ہیں۔

نگراں حکومت میں وزیر قانون کا قلمدان احمد عرفان، وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی، وزیر انسانی حقوق خلیل جارج، قومی ورثہ کا نگران وفاقی وزیر جمال شاہ، وزیر مواصلات شاہد اشرف تارڑ کو دیا گیا ہے جنہوں ںے آج صبح ہی چیئرمین ایف پی ایس سی کے عہدے سے استعفی دیا ہے۔

گوہر اعجاز کو ٹیکسٹائل، ندیم جان کو صحت، عمر سیف کو آئی ٹی، محمد علی کو توانائی اور انیق احمد کو وزارت مذہبی امور کا نگراں وزیر مقرر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل انوار الحق کاکڑ نے بطور نگران وزیراعظم اپنے عہدے کا حلف لیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنی کابینہ مختصر رکھنے کا علان کیا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store