انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا موقف سامنے آگیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان فائل فوٹو الیکشن کمیشن آف پاکستان

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کے الزامات مسترد کرتے ہیں، اکادکا واقعات سے انکار نہیں۔

انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا موقف بھی سامنے آگیا ہے جس میں ادارے نے دھاندلی کے الزامات کو مسترکردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ اس طرح کے چند ایک واقعات سے انکار نہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ان کے تدارک کیلئے متعلقہ فورمز موجود ہیں۔ شکایات پرفوری فیصلے کیے جارہے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ مشکلات کے باوجود انتخابی عمل پرامن اور منظم رکھنے میں کامیاب رہے۔ انتخابات بہت بڑا آپریشن تھا جسے کامیابی سےپایہ تکمیل تک پہنچایا۔ ای ایم ایس نے آر اوز کے دفاتر میں تسلی بخش کام کیا۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ موبائل سروس کی بندش سے پریذائیڈنگ افسران الیکٹرانک ڈیٹا بھیجنے سے قاصر رہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ معمول کی کوآرڈینیشن، نقل و حمل کو موبائل سروس کی بندش نے بری طرح متاثر کیا۔ 2018 انتخابات کا پہلا نتیجہ اگلے روز صبح 4 بجے موصول ہوا تھا۔

اس مرتبہ پہلا نتیجہ رات 2 بجے موصول ہوا۔ کچھ حلقوں کے سوا انتخابات کے نتائج ڈیڑھ دن میں مکمل کیے گئے۔ 2018 کے انتخابات میں نتائج کی تکمیل میں 3 روز لگے تھے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ کچھ حلقوں میں نتائج کی تاخیرسے کسی مخصوص سیاسی جماعت کو فائدہ یا نقصان نہیں پہنچا۔

install suchtv android app on google app store