شہباز شریف کو احتساب عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

شہباز شریف فائل فوٹو شہباز شریف

احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا، بری ہونے والے ملزمان میں احد چیمہ اور فواد حسن فواد بھی شامل ہیں۔

احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال ریفرنس میں سابق وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ کیس کا فیصلہ سنایا دیا، احتساب عدالت کے جج علی ذوالقرنین اعوان نے فیصلہ سنایا، فیصلے میں شہباز شریف سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا گیا۔

احتساب عدالت نے احدچیمہ اور فوادحسن فواد کو بھی بری کردیا جبکہ شریک ملزمان منیر ضیا اور امتیاز حیدر، بلال قدوائی، سجاد بھٹہ اور شاہد محمود کی بریت کی درخواست بھی منظور کرلی۔

اس سے قبل آشیانہ اقبال ریفرنس کی سماعت میں نیب پراسیکیوشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی تشریح احتساب عدالت میں جمع کرائی تھی، جس میں کہا تھا کہ آشیانہ اقبال ان کیسز میں سے ہے جن کا فیصلہ سنانے سے سپریم کورٹ نےمنع نہیں کیا، نیب نے اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان اعوان سے رائے مانگی، اٹارنی جنرل آف پاکستان سے مشاورت کرکے رپورٹ جمع کرائی ہے۔

پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ حکم ان کیسزسےمتعلق ہے جو عدالتوں سے نیب کو واپس بھجوائے گئے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ان کیسز کو واپس عدالتوں میں بحال کیا گیا، آشیانہ اقبال ریفرنس ان کیسز میں شامل نہیں ہے۔

install suchtv android app on google app store