ن لیگ اور پی ٹی آئی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو فائل فوٹو بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وہ آزاد امیدواروں سے مل کر حکومت بنانا پسند کریں گے، مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، یہ دونوں جماعتیں اپنی کارکردگی ثابت کرچکی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، یہ دونوں جماعتیں اپنی کارکردگی ثابت کرچکی ہیں، ملک میں چہرے بدلتے ہیں لیکن پالیسیاں وہی رہتی ہیں۔

بلاول بھٹو نے بتایا کہ پاکستان کو بحرانوں کے طوفان کا سامنا ہے پاکسان تاریخ کے بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے، سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال پاکستان کوپیچھے دھکیل رہی ہے۔

انتخابات سے متعلق پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پہلی باراتنی بڑی تعداد میں آزادا میدوارالیکشن لڑرہے ہیں، وفاق میں آزادامیدواروں سےمل کر حکومت بناناپسند کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول کی زبان پر افسوس ہے، انہیں جواب نہ دینا پارٹی پالیسی ہے: مریم اورنگزیب

انھوں نے مزید کہا کہ دنیا میں اسوقت جیو پولیٹیکل صورتحال باعث تشویش ہے ، ایسی صورتحال میں معمول کی سیاست پروقت برباد نہیں کیا جا سکتا، نوجوانوں پر مشتمل پاکستان کی ستر فیصد آبادی پرتوجہ دینا ضروری ہے۔

install suchtv android app on google app store