190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے تفتیش کی۔
القادر ٹرسٹ پراپرٹی میں 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تفتیش کے لیے آج نیب کی ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم نے اڑھائی گھنٹے تک چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل کے اندر تفتیش کی، نیب ٹیم کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر محسن علی خان کر رہے تھے۔
جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت نے نیب ٹیم کو جیل میں 4 روزہ تفتیش کی اجازت دے رکھی ہے، اور ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی سے 15 نومبر سے مسلسل تفتیش کر رہی ہے۔