پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی، علی نوازاعوان استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

 سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی علی نواز اعوان فائل فوٹو سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی علی نواز اعوان

تحریک انصاف کے لیے ایک اور بڑا سیاسی جھٹکا، سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی علی نواز اعوان استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے۔ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنےو الے سابق وفاقی وزیر علی نواز اعوان منظر عام پرآگئے۔

انہوں نے لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیرترین اور صدر علیم خان سے ملاقات کرکے انہیں اپنے آئندہ سیاسی فیصلے سے آگاہ کیا۔

جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے علی نواز اعوان کو استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

ملاقات میں عون چوہدری اورآئی پی پی کی دیگر قیادت بھی موجود تھی۔

install suchtv android app on google app store