پی ٹی آئی دور حکومت میں فرح گوگی کے اثاثوں میں اربوں روپے اضافے کا انکشاف

فرح گوگی اور عمران خان فائل فوٹو فرح گوگی اور عمران خان

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کے اثاثوں میں تحریک انصاف کے تین سالہ دور حکومت کے دوران 4 ارب 52 کروڑ روپے کے اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے تین سالہ دور حکومت کے دوران کرپشن کی ایک اور کہانی سامنے آگئی ہے، اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کے اثاثوں میں غیرمعمولی اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔

فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی فرںٹ پرسن بھی کہا جاتا ہے، رپورٹ کے مطابق فرح گوگی کے ظاہری اورغیر ظاہری اثاثوں میں2017 سے 2020 تک 4 ارب 52 روپے (4520 ملین ) کا اضافہ ہوا، اور وہ 2020 میں 950 ملین روپے کے اثاثوں کو خود بھی تسلیم کرتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فرح گوگی کے غیر ظاہری اثاثوں میں 15 ہزار 300 فیصد کا اضافہ ہوا، ان کے غیر ظاہری ملکیتی اثاثے3825 ملین روپے ہیں۔ جب کہ صرف تین سالوں میں ان کے ظاہری اثاثوں میں 420 فیصد کا اضافہ ہوا، وہ غوثیہ بلڈرز، البراق ہاؤسنگ پرائیویٹ لمیٹڈ میں بھی حصہ دار ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store