احسن اقبال کا انتخابات سے متعلق بڑا دعویٰ

احسن اقبال فائل فوٹو احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیتے گی، الیکشن وقت پر ہی ہونے چاہئیں تاکہ معاشی استحکام آئے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف کو 2017ء میں سازش کے ذریعے اقتدار سے نکالا گیا، لیول پلیئنگ فلیڈ 2018ء میں مسلم لیگ ن کو نہیں ملی تھی۔

احسن اقبال نے کہا ہے کہ خسارے میں چلنے والے ادارے سالانہ 2 ارب ڈالر کھا جاتے ہیں، ملکی معیشت کو اس وقت توانائی بحران کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شکرگڑھ میں ایک سڑک تعمیر کے فوری بعد اکھڑ گئی، سڑک کی تعمیر میں سیمنٹ کی جگہ مٹی ڈالی گئی، انجینئرز ہی ملک کو ہر قسم کے بحران سے نکال سکتے ہیں۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ انتظامی ڈھانچے کو یکسر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، انتظامی ڈھانچے میں پروفیشنل لوگوں کو آگے لانا ہوگا۔

install suchtv android app on google app store