نواز شریف کیخلاف 5 سال پرانی درخواست سماعت کیلئے مقرر

نواز شریف فائل فوٹو نواز شریف

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے خلاف 5 سال پرانی توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی گئی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق 2018 سے زیر سماعت نواز شریف کے خلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت کریں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست 15 نومبر کو سماعت کے لئے مقرر کردی گئی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مقامی شہری عدنان اقبال نے دائر کی تھی جس میں 2018 کے بیانات پر توہین عدالت کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز اور شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی ایک درخواست خارج کی تھی۔

install suchtv android app on google app store