اسحاق ڈار کا مفتاح اسماعیل سے متعلق بڑا دعویٰ

اسحاق ڈار فائل فوٹو اسحاق ڈار

سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے گورنر بننے کیلئے میرے آفس کے کارپٹ گِھسا دیے۔

سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں میں ظرف نہیں ہوتا۔

اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا کہ مفتاح اسماعیل کو چیئرمین انویسٹمنٹ بورڈ بنایا، وہ کام نہیں کرسکے، مفتاح اسماعیل نے گورنر بننے کیلئے میرے آفس کے کارپٹ گَِھس دیئے، میں نے انھیں منع کیا نہیں بنا سکتا گورنر۔


سابق وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ہمارے بیانیے آج بھی اہم ہیں اور رہیں گے، ہم چیئرمین پی ٹی آئی کی طرح نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کا ایک ہی بیانیہ تھا اور وہ انتقام تھا، کیا کوئی ایسا شخص بھی ہوتا ہے جو اپنے ہی ملک کےاداروں پر حملہ کرا دے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ چارٹرآف ڈیموکریسی میرےدل کے بہت قریب ہے، ٹروتھ کمیشن چارٹرآف ڈیموکریسی کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے جسے پورا کرینگے، نوازشریف انتقام پریقین نہیں رکھتے، مفاہمت کیساتھ آگےچلیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹروتھ کمیشن بنانےکیلئےپوری کوشش کرونگاتاکہ حقائق عوام کےسامنےآئیں، ٹروتھ کمیشن بننےدیں جوبھی حقائق ہیں سب عوام کےسامنےآنےدیں، کمیشن بنے گا تو یقیناً سسٹم بھی اسے برداشت کرلے گا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمیں ماضی سے سیکھنا چاہیے اور آگے بڑھنا چاہیے تاکہ ملک ترقی کرے، ہماری پارٹی میں ہرممبرکواسپیس دی جاتی ہے، میری خواہش ہےتمام اہم سیاسی جماعتوں کو اتحادی حکومت بنانی چاہیے۔

 

install suchtv android app on google app store