صدر نے اجلاس نہ بلایا تو اسپیکر قومی اسمبلی اجلاس بلاسکتا ہے: اسحاق ڈار

اسحاق ڈار فائل فوٹو اسحاق ڈار

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ صدر نے اجلاس نہ بلایا تو اسپیکر خود نومنتخب قومی اسمبلی کا اجلاس بلا سکتا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ 29 فروری کو اسپیکر آئینی طور پر خود اجلاس بلا سکتا ہے، آئین میں واضح ہے کہ 21ویں روز اسپیکر کو اجلاس بلانے کا اختیار ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ آئینی 21 دن کی مہلت کے حساب سے 29 فروری آخری تاریخ بنتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبوں میں بھی اگر گورنر اجلاس نہیں بلاتا تو وہاں بھی یہی اصول لاگو ہوگا۔ معیشت کیسے درست ہوگی ایسے فلور پر یہ نہیں ڈسکس کر سکتا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے بھی میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبے جلد مکمل ہوجائیں گے، مسلم لیگ ن پاکستان میں خدمت کی سیاست کرے گی، ہم ثابت کریں گے کہ خدمت سے ہی ووٹ ملتا ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ شہباز شریف مسلم لیگ ن کے وزیراعظم کے امیدوار ہیں، مریم نواز کل وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا خیال تھا 27 فروری کو قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس ہوگا، وزارت پارلیمانی امور نے 21 فروری کو اجلاس کی سمری بھجوائی۔

 

install suchtv android app on google app store