یکم نومبر کے بعد غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کردیا جائے گا: نگراں وزیر داخلہ

نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی فائل فوٹو نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ غیرقانونی رہائش پذیر غیرملکیوں کو یکم نومبر تک اپنے اپنے ملک واپسی کی ہدایت کی گئی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے یکم نومبر سے انہیں ڈی پورٹ کردیا جائے گا اس کے بعد کوئی بھی پاسپورٹ پر ویزا لے کر ہی پاکستان آسکے گا۔

ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد نیوز بریفنگ میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو یکم نومبر کی ڈیڈ لائن دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ کے اجرا میں بہت بے ضابطگیاں تھیں، پاکستان میں اس وقت افغان شہریوں کی تعداد 44 لاکھ کے قریب ہے، 44 لاکھ میں سے 14 لاکھ کے قریب افغان شہری رجسٹرڈ ہیں، یکم نومبر کے بعد غیر قانونی مقیم افراد کی گرفتاری کے اقدامات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ویب پورٹل بنا رہے ہیں جس کے ذریعے عوام ہم سے معلومات شیئر کریں، اسمگلنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاع دینے والوں کا نام راز میں رکھا جائے گا، اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے چیک پوسٹس بنا دی ہیں۔

نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارے پاس ڈی این اے کی صلاحیت آگئی ہے، ان باشندوں کا ڈی این اے ہوگا، غیر قانونی شناختی کارڈ رکھنے والوں کی نشاندہی کرنے والوں کو انعام دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی جائیدادوں کو ضبط کیا جائے گا، یکم نومبر کے بعد ٹاسک فورس غیر قانونی پراپرٹیز کے خلاف کارروائی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ریاست کی رٹ قائم کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے: آرمی چف

انہوں نے کہا کہ نادرا کی فیملی ٹری خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، ضروری خدمات دینے والے اداروں کے ملازمین کی ہڑتال کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں غیر قانونی طور پرمقیم تمام غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

سرفراز بگٹی نے کہا کہ ریاست مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہوگی، کسی کو بندوق کے زور پر ایجنڈا مسلط نہیں کرنے دیں گے، 24 میں سے 14 حملوں میں افغان شہری شامل تھے۔

install suchtv android app on google app store