ریاست کی رٹ قائم کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے: آرمی چف

  • اپ ڈیٹ:
آرمی چیف جنرل عاصم منیر فائل فوٹو آرمی چیف جنرل عاصم منیر

 

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ایک پاکستانی شہری کی جان و مال اور فلاح و بہبود کسی ملک یا دنیاوی مفاد سے مقدم ہےہمیں اٹھنا ہوگا اور ان درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا، ریاست کی رٹ قائم کرنے کےلیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت قومی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف سمیت سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔

اجلاس کے اختتام پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پاکستان کے پاس آگے بڑھنے کیلیے ایک ہی راستہ ہے کہ ہمیں متحد ہو کر چیلنجز کا سامنا کرنا ہے۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ریاست کی رٹ قائم کرنے کیلیے ہر حد تک جائیں گے۔ انہوں نے آخر میں علامہ اقبال کا یہ شعر بھی پڑھ کر سنایا: ’نہ سمجھو گے تو مٹ جاؤ گے اے ہندوستان والو، تمہاری داستاں بھی نہ ہوگی داستانوں میں۔‘

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں غیر قانونی طور پرمقیم تمام غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

ایپکس کمیٹی نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔

install suchtv android app on google app store