نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کے پاس واپسی کے لیے کل تک کی مہلت باقی ہے، موقع سے فائدہ اٹھا کر واپس چلے جائیں ورنہ گرفتار کرلیں گے، ڈیڈ لائن حتمی ہے کسی صورت توسیع نہیں کریں گے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کے لیے یکم نومبر 2023 کے بعد جامع آپریشن ہو گا۔
وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کی پاکستان سے رضاکارانہ واپسی کے لیے آج اور کل کی مہلت باقی ہے، یکم نومبر کے بعد غیر قانونی طورپر پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کے لئے جامع آپریشن ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ تمام غیر ملکیوں کے انخلا میں دو سے تین ماہ لگیں گے، 15 سے 20 ہزار غیر ملکی پناہ گزین رضاکارانہ طور پر پاکستان سے جا چکے ہیں۔