روشن مستقبل اور ترقی کے ضامن نواز شریف ہیں: مریم نواز

مریم نواز فائل فوٹو مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کی روشن تقدیر، نوجوانوں کے روشن مستقبل اور ترقی کے ضامن نواز شریف ہیں۔

لاہور میں مسلم لیگ ن پنجاب کے ڈویژن اور اضلاع کے عہدیداروں کا اجلاس ہوا جس میں مریم نواز بھی شریک ہوئیں۔

اجلاس میں نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی اور استقبال کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر مریم نواز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی اُمید اور تعمیر و ترقی کی تعبیر نواز شریف ہیں، وہ ہر وعدے کی تکمیل بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مزدور، کسان اور محنت کش کو ریلیف صرف نواز شریف دلا سکتے ہیں، وہ قوم کو متحد کریں گے اور قوم کو ترقی کا وژن دیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ بحرانوں کا حل صرف نواز شریف ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کی فیصلہ کُن جنگ کی قیادت نواز شریف کریں گے، وہ چوتھی مرتبہ عوام کے منتخب وزیراعظم بن کر ملک و قوم کے لیے تاریخی کردار ادا کریں گے۔

install suchtv android app on google app store