اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس دوبارہ کھل گیا، احتساب عدالت طلب

اسحاق ڈار فائل فوٹو اسحاق ڈار

نیب ترامیم کالعدم ہونے کے بعد سابق وزیرِ خزانہ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس کھل گیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو 10 اکتوبر کو طلب کر لیا۔

احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 10 اکتوبر طلب کرلیا۔ اسحاق ڈار کی 10 اکتوبر کو طلبی کے سمن جاری کر دیے گئے۔

سپریم کورٹ کے نیب ترامیم کیس کے فیصلے کے بعد احتساب عدالت میں ریفرنسز پر کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے۔

اس سے قبل نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف کیس واپس نیب کو بھیج دیا تھا۔

install suchtv android app on google app store