تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن لڑنے کی مکمل آزادی ہونی چاہیے: نگراں وزیراطلاعات

نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی فائل فوٹو نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی

نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ آئین میں واضح ہے کہ ملک کا نظام منتخب نمائندے چلائیں گے، شفاف انتخابات کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا نگراں حکومت کی ذمہ داری ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو انتخاب لڑنے کی مکمل آزادی حاصل ہونی چاہئے۔

ریڈیو پاکستان کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ سرکاری میڈیا کسی سیاسی جماعت کی حمایت یامخالفت نہ کرے، مام سیاسی جماعتوں کو انتخاب لڑنے کی مکمل آزادی حاصل ہونی چاہئے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کی نشریات ڈیجیٹل ہونا چاہئے، ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن میں بہتری لائیں گے، ریڈیو پاکستان کوجدید ترین بنانا میرا خواب ہے، اس کی بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

نگران وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ مسائل کوحل کرنا ہماری ذمہ داری ہے، ہم بہانے بنانے کے بجائے مسائل حل کریں گے۔

مرتضیٰ سولنگی نے سرکاری میڈیا کو رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو منصفانہ کوریج کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری میڈیا کسی سیاسی جماعت کی حمایت یامخالفت نہ کرے۔

install suchtv android app on google app store